اللہ کی بادشاہی کا رُکن
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=19665
حضرت موسٰی علیہ السلام اور حضرت خضر ؑ کے واقعہ میں یہ انکشاف ہے کہ اﷲ کے نظام میں ایسے لوگ بھی کام کرتے ہیں جو نبی نہیں ہیں لیکن یہ سب لوگ توحید پرست ہوتے ہیں اﷲ وحدہ لاشریک کی پرستش کرتے ہیں اور ان کی روحوں کو اﷲ کا عرفان حاصل ہوتا ہے۔یہی صاحب ِ عرفان لوگ اﷲ کی بادشاہی میں اﷲ کے نمائندے یا خلیفہ ہوتے ہیں۔
حضرت مریم علیہ السلام انہی جلیل القدربندوں میں سے ہیں۔جب فرشتوں نے کہا کہ ’’ اے مریم علیہ السلام! بلاشبہ اﷲ نے تجھ کو بزرگی دی اور پاک کیا اور دنیا کی عورتوں پر تجھ کو برگزیدہ کیا۔اے مریم علیہ السلام اپنے پروردگار کے سامنے جھک جا اور سجدہ ریز ہوجااور نماز قائم کرنے والوں کے ساتھ نماز ادا کر۔‘‘
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 17 تا 17
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔