ارتقاء
مکمل کتاب : بڑے بچوں کے لئے
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=36392
ارتقاء
نوع آدم کا پہلا ارتقاء یہ ہوا کہ اس نے زمین میں بیج بونا سیکھا۔زمین کی کوکھ سے کانٹوں نے جنم لیا تو آدم نے شعوری طور چھبن محسوس کی،پھول کھلے تو ذہن وارفتگی کے عالم میں آسمانوں کی رفعتوں کو چھونے لگا۔
محسوساتی ردعمل
شگوفے اور خار پھول اور کانٹے اپنی ذات میں ایک محسوساتی ردعمل ہیں ردعمل طرز فکر کی نشاندہی کرتا ہے۔طرز فکر میں ایمان،یقین،مشاہدہ موجود ہے تو آدم کی اولاد سکون آشنا ہے۔طرز فکریں بے یقینی،شک اور کور چشمی ہے تو زندگی کانٹوں بھری سیج ہے ہر کروٹ لہو لہو اور ہر سانس فنا ہے۔
انعام یافتہ
انعام یافتہ شخص آلام و مصائب کی زندگی سے ناآشنا ہو جاتا ہے اور یہ دنیا اس کے لیے جنت کا گہوارہ بن جاتی ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 41 تا 41
بڑے بچوں کے لئے کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔