ابدی زندگی کا راز
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=26072
صوفیا ء کر ام کی تعلیمات ہمیں بتا تی ہیں کہ انسان ہر لمحہ مرتا ہے اور لمحہ کی موت انسان کے اگلے لمحے کی زندگی کا پیش خیمہ بن جاتی ہے۔ تھوڑے سے تفکر سے پتہ چلتا ہے کہ زندگی کی جتنی بھی کاوشیں ہیں چاہے وہ اعمال ہوں،علم ہو، فہم ہو، اخلاقیات ہوں یہ سب قبر تک کے معمولات ہیں اگر زندگی اورحیات کی ہم آہنگی کا ادراک انسان کرلے تو حیات ِابدی کا راز اسی زندگی کے لیل و نہار میں کھل جاتا ہے۔
ہم واضح طور پردیکھتے ہیں کہ آج کا انسان مادی ماحول میں اس قدر کھوچکا ہے کہ اس نے مذہب کومادی لذتوں کا وسیلہ بنالیا ہے۔مذہب کا نام استعمال کرنے والے تو بہت ہیں مگر ایمان یقین اور مشا ہدے کی طلب اس دور میں ناپید ہو چکی ہے۔ جب صاحبِ ایمان ہی ناپید ہو جائیں تو ایمان کی طلب کو ن کرے گا؟
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 255 تا 256
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔