چراغ میں توانائی
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=26601
توانائی کا کام خود جل کر مشین کو حرکت میں رکھنا ہے۔ توانائی اگر اعتدال میں رہے تو زندگی بڑھ جاتی ہے توانائی ضائع ہو جائے تو زندگی کا چراغ بھڑک کر بجھ جاتا ہے۔
سانس کی مشقوں اور مراقبہ کرنے سے انسان کے اندر توانائی کا ذخیرہ بڑھ جاتا ہے․ ․ ․ ․ ․ اور کیلوریز (calories)کم خرچ ہوتی ہیں جس کی وجہ سے توانائی کا گراف اوپر چلاجاتا ہے۔
مراقبہ کرنے والا بندہ ــپرُ سکون رہتا ہے۔نیند فوراََ آجاتی ہے۔چہرہ پر سے جھریاں ختم ہوجاتی ہیں۔پر کشش چہرہ کی وجہ سے اپنے پرائے سب پسند کرتے ہیں۔ وسوسوں، شکوک و شبہات سے نجات مل جاتی ہے۔
جس شخص کے اندر جتنا شک ہوتا ہے اسی مناسبت سے پریشان ہوتا ہے اور پریشانی سے طرح طرح کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ وسوسوں اور ذہنی دباؤ سے محفوظ رہنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کی سیرتِ طیبہ کو بار بار پڑھا جائے۔ اﷲ کی مخلوق کی خدمت کی جائے دل کی تصدیق کے ساتھ اﷲ کو اپنی ضروریات کا کفیل سمجھا جائے……اوروقت کی پابندی کے ساتھ مراقبہ کیاجائے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 324 تا 325
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔