پرہیز و احتیاط
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=24924
۱) مٹھاس کم سے کم استعمال کی جائے۔
۲) کسی قسم کا نشہ نہ کیا جائے۔
۳) کھانا آدھا پیٹ کھایا جائے۔
۴) ضرورت کے مطابق نیند پوری کی جائے اور زیادہ دیر بیدار رہے۔
۵) بولنے میں احتیاط کی جائے، صرف ضرورت کے وقت بات کی جائے۔
۶) عیب جوئی اور غیبت کو اپنے قریب نہ آنے دے۔
۷) جھوٹ کو اپنی زندگی سے یکسر خارج کردے۔
۸) مراقبہ کے وقت کانوں میں روئی رکھے۔
۹) مراقبہ ایسی نشست میں کرے جس میں آرام ملے لیکن یہ ضروری ہے کہ کمر سیدھی رہے، اس
طرح سیدھی رہے کہ ریڑھ کی ہڈی میں تناؤ نہ ہو۔
۱۰) مراقبہ کرنے سے پہلے ناک کے دونوں نتھنوں سے آہستہ آہستہ سانس لیا جائے اور سینہ میں
روکے بغیر خارج کردیا جائے۔ سانس کا یہ عمل سکت اور طاقت کے مطابق استاد کی نگرانی میں
پانچ سے اکیس بار تک کریں۔
۱۱) سانس کی مشق شمال رُخ بیٹھ کر کی جائے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 230 تا 231
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔