نور کے غلاف
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=26114
احسن الخالقین اﷲ کے تفویض کردہ اختیارات کے حامل لوگ ․․․کائنات کی تخلیق میں نور کاتعین کرتے ہیں ۔نور اورروشنی کے FLOWکو کائنات کی حرکت قراردیتے ہیں ۔کائنات میں بڑے سے بڑاکرہ ․․․یا چھوٹے سے چھوٹاذرہ (ایٹم )․․․․نورکے غلاف میں بند ہے ۔اورہر ذرہ اورعناصر کی پوری دنیا ․․․مقداروں پر قائم ہے ۔مقداریں الگ الگ ہیں۔ لیکن ہر مقدار دوسری مقدار کے ساتھ آپس میں گندھی ہوئی ہے۔ایک طرف مقداریں ہم رشتہ ہیں اور دوسری طرف الگ الگ بھی ہیں۔
اﷲتعالیٰ نے قرآن مجید میں ارشاد فرماتے ہیں۔
’’یہ جو بہت سی رنگ برنگی چیزیں اس نے تمہارے لئے زمین میں پیدا کر رکھی ہیں ان میں نشانی ہے ان کے لئے جو غور فکر سے کام لیتے ہیں یعنی ریسرچ کرتے ہیں‘‘
(سورۂ نحل آیت نمبر ۱۳)
’’اﷲ روشنی ہے آسمانوں اور زمین کی‘‘
(سورۂ نور آیت نمبر۵ ۳)
چھوٹی سے چھوٹی اور بڑی سے بڑی کوئی چیز ایسی نہیں ہے قرآن میں جس کی وضاحت نہ ہو‘‘
(سورۂ سبا آیت نمبر ۳)
اﷲتعالیٰ نے یہ بھی فرمایا ہے:
’’ اے پیغمبر صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم کہہ دیجئے اس کتاب کو اس نے اتارا ہے جو زمین اور آسمانوں کا جاننے والا ہے‘‘
(سورہ ٔفرقان آیت نمبر ۶)
یعنی کائنات کا ایک ایک ذرہ حتیٰ کہ اس کا ایک ایک ایٹم اور ایک ایک سالمہ (MOLECULE)اس کے علم میں ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 259 تا 260
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔