معین مقداریں
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=26120
اﷲتعالیٰ فرماتے ہیں:
’’ پاک اور بلند مرتبہ ہے وہ ذات جس نے مقداروں کے ساتھ تخلیق کیا اور پھر اس تخلیقی فارمولوں سے آگاہ کیا‘‘
(سورۂ اعلیٰ آیت نمبر ۱تا۳)
اس کا مفہوم یہ ہے کہ اﷲتعالیٰ نے ہر شے کو معین مقداروں (ایٹم ) سے بنایا ہے اور معین مقداریں دراصل اس شئے کے ظاہر اور باطن میں کام کرنے والی صلاحیتیں ہیں جو ایک قانون اور DISCIPLINEکے تحت ایک واحد ہستی کی نگرانی میں برقرار ہیں۔بڑے بڑے اجرام سماوی معمولی اور ننھے سے ایٹم،ایٹم کے اندرونی خول یا اجزاء الیکٹران،پروٹان اور نیوٹران اس ذات واحدکی نظروں کے سامنے ہیں۔کوئی بھی ذرہ وہ چھوٹا ہو یا بڑا اس کے احاطہ قدرت سے باہر نہیں۔
قرآن پاک میں ارشاد ہے :
’’ وہ ہر پوشیدہ چیز سے واقف ہے۔اس کے علم سے کوئی رتی برابر چیز باہر نہیں۔وہ چیز آسمانوں میں ہو یا زمین میں اور ان تمام چھوٹی بڑی چیزوں کا اور ان چیزوں کی تمام اقسام کے فارمولے کھلی کتاب میں موجود ہیں‘‘ (سورۂ سبا آیت نمبر ۱تا۷)
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 260 تا 260
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔