مراقبہ موت
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=24936
مادّی جسم فنا ہونے کے بعد زندگی ختم نہیں ہوتی۔ـ’’ انسانی انا‘‘ موت کے بعد مادّی جسم کو خیر باد کہہ کر روشنی کا نیا جسم بنالیتی ہے۔
مراقبہ موت کی مشق میں مہارت حاصل کر لینے کے بعد کوئی شخص مادّی حواس کو مغلوب کر کے اپنے اوپر روشنی کے حواس کو غالب کرسکتاہے اور جب چاہتا ہے مادّی حواس میں واپس آجاتا ہے۔
حضرت محمد رسول اﷲ علیہ الصلوٰۃ والسلام کا ارشاد ہے:
’’مر جاؤ مرنے سے پہلے‘‘ اس فرمان میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ دنیا کی زندگی میں رہتے ہوئے مادّی حواس کو اس طرح مغلوب کر لیا جائے کہ آدمی موت کے حواس سے واقف ہو جائے یعنی انسان مادّی حواس میں رہتے ہوئے موت کے بعد کی دنیا کا مشاہدہ کر لے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 231 تا 231
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔