مادہ اور توانائی
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=26108
تحقیق اور تجربات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مادہ اور توانائی ایک ہی شئے کے دو روپ ہیں کیونکہ یہ تمام ذرات جو کہ اب تک معلوم کئے گئے ہیں توانائی کی صورت میں سامنے آئے ہیں یعنی ان بنیادی ذرات پر تجربات سے ہی ان کی تقسیم اور ٹوٹ پھوٹ سے آخر کار توانائی ہی حاصل ہوتی ہے۔
مالیکیول ایٹم یا بنیادی ذرات جو اب تک دیکھے نہیں جاسکے ان کے بارے میں اتنی مفصل معلومات کن بنیادوں پر جمع کی گئی ہیں؟
سائنس دان اس کے جواب میں کہتے ہیں کہ تجربات کے نتائج سے حاصل ہونے والے تاثر یا خصوصی مظاہرہ کی صورت میں یہ اخذ کیا گیا ہے کہ ایٹم اور اس کے ذرات کیا ہیں۔مثلاََ ٹی وی اسکرین پر جو کچھ دکھائی دیتا ہے وہ الیکٹران دھار ELECTRON BEAMکے بہاؤ کی وجہ سے ہوتا ہے جب کہ الیکٹران یا الیکٹران بیم دکھائی نہیں دیتی۔اس طرح کے تجربات میں ایٹم کو جب کسی بیرونی قوت یا شعاع کے زیر ِ اثر لایا جاتا ہے تو ایٹمی ذرات پر اس کی اثر پذیری کے نتائج ایک اسکرین پر دیکھے جاتے ہیں۔اسکرین پر نظر آنے والا یہ RESPONSEروشنی کے دھبہ (DOT)رنگ یا ٹمٹماہٹ کی صورت میں ہوتا ہے۔اس طرح ذرات کی خصو صیات معلوم کرلی جاتی ہیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 258 تا 259
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔