فلاسِفہ اور تصوّف
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=20009
انسان کی عقل اور روحانی زندگی میں تصوّف کی اہمیت کا اندازہ مشہور فلسفی برٹرینڈرسل کی اس تحریر سے ہوتا ہے:
’’ دنیا میں جس قدر عظیم فلسفی گزرے ہیں سب نے فلسفہ کے ساتھ ساتھ تصوّف کی ضرورت کا اعتراف کیاہے۔انہوں نے کہا ہے کہ دنیائے افکار میں انتہائی بلند مقام صرف سائنس اور تصوّف کے اتحاد سے ہوسکتا ہے اور بہترین انسانی خوبیوں کا اظہار تصوّف کے ذریعہ ہی ممکن ہے‘‘
برٹر ینڈرسل نے حسب ذیل فلاسفہ کے نام بطور مثال کے پیش کئے ہیں، پرقلیطوس، پارمینائڈیز، افلاطون، اسپنوزا، برونو،ہیگل، برگساں اور وہائٹ بیڈ، وغیرہ۔ فلاسفہ نے تصوّف کی اہمیت پر مقالے لکھے ہیں۔تصوّف کیاہے،تصوّف خالق اور مخلوق کے تعارف کا ذریعہ ہے۔
تصوّف سالک کے اوپر یہ حقیقت پوری طرح واضح کردیتا ہے کہ انسان کا مادی جسم اور مادی جسم کے تمام تقاضے روح کے تا بع ہیں۔روح کے بغیر مادی جسم DEAD BODYہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 38 تا 38
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔