سیدنا ابوبکر صدیق
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=22179
حضرت صدیق ِ اکبر ؓ نے جناب عائشہ ؓ کو بیس وسق تقریباََ پانچ من کھجوریں حبہ کی تھیں اور اپنی وفات سے پہلے فرمایا :
’’اے میری بیٹی عائشہؓ !مال و دولت کے باب میں مجھے تم سے زیادہ کوئی پیارا نہیں۔لاریب بیس وسق کھجوریں میں نے تمہیں حبہ کیں تھیں۔اگر تم نے انہیں توڑ کر اکھٹا کرلیا ہوتا تو وہ تمہاری مملوکہ ہوجاتیں لیکن اب وہ تمام وارثوں کا مال ہے۔جس میں تمہارے دو بھائی اور دو بہنیں شریک ہیں۔اس کو قرآن کریم کے احکام کے موافق تقسیم کرنا۔حضرت عائشہ ؓ نے کہا ابا جا ن اگر بہت زیادہ بھی ہوتیں تب بھی اس حبہ سے دست بردار ہوجاتی لیکن یہ تو فرمائیے کہ میری بہن تو صرف اسماء ؓ ہے یہ دوسری بہن کون ہے؟حضرت ابوبکرصدیق ؓنے جواب دیا کہ بنت ِ خارجہؓ کے پیٹ میں مجھے لڑکی دکھائی دے رہی ہے‘‘ بالاآخر امِ کلثوم ؓ پیدا ہوئیں۔
* صحابہ کرام ؓ اور تصوف
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 137 تا 137
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔