سعی کی حکمت
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=22524
صفا اور مروہ کے درمیان سات پھیرے لگانے کو سعی کہتے ہیں۔ یہ پھیرے حضرت بی بی ہاجرہ نے اپنے بیٹے حضرت اسماعیل ؑ کے لئے پانی کی تلاش میں لگائے تھے۔ بی بی ہاجرہ کی اس سعی کے نتیجے میں آبِ زم زم کا چشمہ ابل آیا۔ حضرت بی بی ہاجرہ کا یہ عمل ممتا کی لازوال مثال ہے۔ مامتا اﷲ کی صفت ہے۔ اﷲ اپنی مخلوق سے سترّ ماؤں سے زیادہ محبت کرتا ہے۔مخلوق کو محبت کے ساتھ پالتا ہے اور ان کے تقاضوں کی تکمیل کے لئے وسائل مہیا کرتاہے۔ ہر ماں ذیلی تخلیق کی ذمہ دار ہے جو دراصل اﷲ کی صفات کا مظاہرہ ہے۔ماں اپنے بچے سے بے پناہ محبت کرتی ہے اور اپنے بچے کی پرورش اور کفالت کے لئے انتہا تک کوشش کرتی ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 160 تا 160
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔