ذرات کی تین قسمیں
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=26126
سورۂ سباؔ کی اس آیت میں تین قسم کے ذرات کا بیان ہواہے :
۱ ) رتی برابر ذرہ
۲ ) اس سے چھوٹا
۳ ) نسبتاََ اس سے چھوٹا
تخلیق میں تین قسم کے ذرات پائے جاتے ہیں۔ایک ایٹم دوسرے ایٹم کے اندرونی اجزاء اور سوئم ایٹم کے مرکبات۔
۱) ’’ مثقال ذرہ‘‘ یعنی وہ رتی برابر چیز ہے جس میں وزن پایا جاتا ہو۔سب جانتے ہیں کہ رتی چھوٹے سے وزن کا تشخص ہے ذرہ برابر چیز کا مطلب یہ ہوا جس میں کوئی وزن ہو اور معین مقدار یا مقداریں ہوں۔ایٹم چونکہ ایک ایسی اکائی ہے جس کے اندر الیکٹران،پروٹان اور نیوٹران موجود ہیں۔اس لئے اس میں مقدار اور وزن دونوں ہیں۔
۲) اس سے چھوٹا یعنی ایٹم سے نسبتاََ چھوٹا الیکٹران،پروٹان اور نیوٹران وغیرہ اور ایٹموں کے مرکزوں سے خارج ہونے والی الفا، بیٹا اور گاما شعاعیں۔
۳) اور اس سے بڑا (ا یٹم سے بڑا) یعنی قیامت تک دریافت ہونے والے ہر ایٹم کے ذرات اور اجزاء خواہ وہ کتنے ہی چھوٹے ہوں اور کتنے ہی بڑے ہوں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 261 تا 261
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔