حضرت سعد بن ابی وقاصؓ
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=22227
امام بخاری ؒ ایک طویل قصے میں بیان کرتے ہیں کہ حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ نے فرمایا اﷲ کی قسم میں اس شخص کے لئے بد دعا کرتا ہوں جس نے میری تین جھوٹی شکایتیں کی تھیں۔اے اﷲ یہ تیراجھوٹا بندہ جو مکاری سے شکایتیں سنانے کے لئے کھڑا ہوا ہے اس کی عمر دراز کردے۔حضرت سعد ؓ کی اس دعا کے بعد لوگ جب اسکی خیریت دریافت کرتے تھے تو وہ کہتا تھا میں بالکل بڈھا ہوگیا ہوں میری عقل ماری گئی ہے اور سعد ؓ کی بد دعا لگ گئی ہے۔عبدالمالکؓ کہتے ہیں کہ میں نے اس بڈھے کو اس حال میں دیکھا کہ بڑھاپے کی وجہ سے اس کی آنکھوں کو اس کی دونوں بھوؤں نے بالکل چھپالیا تھااور وہ راستہ چلتی لونڈیوں کو روکتا تھا اور بے حیائی کی باتیں کرتا تھا۔افلاس و غربت کی وجہ سے انتہائی تنگ دست تھا۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 141 تا 141
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔