جنات کی دنیا
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=21286
*حضرت ابن عباس ؓ سے مروی ہے کہ:
’’ اﷲتعالیٰ نے جنات کی طرف اپنے رسول مبعوث کئے پیغمبروں نے اﷲتعالیٰ کی عبادت کا حکم دیا اور شرک سے باز رہنے کی تعلیم دی اور آپس میں خون ریزی سے منع کیا۔ جنات نے خدا کی نافرمانی کی اور اس کے ساتھ شریک ٹہرایا اور خون ریزی شروع کردی تو عذاب الٰہی نے انہیں ہلاک کردیا۔
اﷲ تعا لیٰ نے جب آدم ؑ کی پیدائش کا تذکرہ کیا تو فرشتوں نے آدم کو جنات پر قیاس کرتے ہو ئے کہا کہ یہ بھی خون ریزی کرے گا۔‘‘
* جنات کے حالات و احکام
حضرت عبداﷲ ابن زبیرؓ نے ایک شخص کو دیکھا جو صرف دو بالشت کا تھا آپ نے اس سے پوچھا تو کون ہے؟
اس نے جواب دیا میں اِزب ہوں،آپ نے پو چھا اِزب کون؟اُس نے کہا میں جن ہوں، آپؓ نے اس کے سر پر ڈنڈا مارااور وہ بھاگ گیا۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 87 تا 88
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔