ایک اور دنیا
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=12625
آسمانی کتابوں اور قرآن حکیم میں اس بات کو وضاحت سے بیان کیا گیا ہے کہ یہ دنیا عارضی دنیا ہے۔اس دنیا کے بعد ایک اور دنیا ہے جس میں جاکر ہمیں اپنے اعمال کی سزا یا جزا کے مطابق زندگی گزارنی ہے۔جس طرح اس دنیا کے بعد دوسری دنیا عالم آخرت ہے۔اسی طرح اس دنیا میں آنے سے پہلے بھی ایک دنیا ہے۔جہاں سے ہم آئے ہیں۔اس دنیا کا نام عالم ارواح ہے۔
اﷲ کے فرستادہ ہر نبی مکرم علیہ السلام نے اس امر کی تبلیغ کی ہے کہ انسان کا صحیح ورثہ وہ علم ہے جو ﷲ تعالیٰ نے ابو البشر حضرت آدم علیہ السلام کو خود پڑھایا اور سکھایا ہے۔
ابو البشر حضرت آدم علیہ السلام کی فضیلت کا سبب بھی یہی علم ہے۔جو جنات کو اور فرشتوں کو عطا نہیں کیا گیا۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 11 تا 11
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔