انسانی ذات کے تین پرت
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=21260
انسانی زندگی تین دائروں میں تقسیم ہے ۔طبیعیات، نفسیات، مابعدالنفسیات طبعیات اور نفسیات کا علم ہمیں مابعد النفسیات سے ملتا ہے۔مابعد النفسیات میں تخلیقِ کائنات کے فارمولوں کا انکشاف ہوتا ہے۔
تصوف کے طلباء کو اس بات کا علم حاصل ہوجاتاہے کہ کائناتی علوم اس کی دسترس میں کس حد تک ہیں۔ مابعد النفسیات یا پیرا سائیکالوجی اس امر کا انکشاف کرتا ہے کہ دنیا میں کسی عمل کی تکمیل خیال آئے بغیر نہیں ہوتی وہ عمل خوشی سے متعلق ہو یا غم سے متعلق ہو۔تصوف ہمیں بتاتا ہے کہ انسان تین پرت کا مجموعہ ہے۔
۱) صفات
۲) ذات
۳) ذات اور صفات کو متعارف کرانے والا فرد اس پرت کو مادی جسم یا آدمی کہا جاتا ہے۔
ہر پرت کے محسوسات الگ الگ ہیں۔ذات کا پرت وہم اور خیال کو تصور بناکر شعور میں منتقل کرتا ہے اور شعور تصورات کو خوشی یا غم میں رد و بدل کرتا ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 84 تا 84
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔