جنّت دوزخ
مکمل کتاب : قلندر شعور
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=9212
جنّت میں وہ لوگ رہیں گے جنہوں نے آسمانی کتابوں کی تعلیمات کو اس طرح سمجھا جس طرح پیغمبروں نے سمجھا ہے۔ جنّت کے باسی وہ لوگ ہوں گے جن کے سروں پر اللہ نے اپنا دستِ شفقت رکھ دیا ہے۔ جن لوگوں کے اوپر اللہ نے اپنا دستِ شفقت رکھ دیا ہے وہ اللہ کے دوست ہیں۔ چونکہ اللہ خوف، غم، پریشانی سے بے نیاز ہے، اس لئے اللہ کے دوست میں اللہ کی صِفَت کا عکس نمایاں ہو جاتا ہے اور اسے نہ خوف ہوتا ہے اور نہ غم ہوتا ہے، اور جو اللہ کے دوست نہیں ہیں جنّت کی فِضا انہیں کبھی قبول نہیں کرے گی۔ وہ دوزخ کا ایندھن ہوں گے۔ اگر کسی کے اندر خوف اور غم ہے تو وہ اللہ کے بیان کردہ قانون کے مطابق اللہ کا دوست نہیں ہے۔ اور جو بندہ اللہ کا دوست نہیں ہے، جنّت اسے ردّ کر دیتی ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 68 تا 69
قلندر شعور کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔