یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
محاسبہ
مکمل کتاب : کشکول
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=586
’’سود لینے والے ،سود دینے والے اور سودی معیشت میں زندہ رہنے والے اللہ کے ایسے دشمن ہیں جو اللہ کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں ۔‘‘
تمام مسلمان نمازیں بھی پڑھتے ہیں، روزے بھی رکھتے ہیں، حج بھی کرتے ہیں، زکوٰۃ بھی دیتے ہیں عقل دست بہ گریباں ہے کہ اللہ کے دشمنوں کی نماز نماز کس طرح ہوگی۔ اللہ کے ساتھ حالت جنگ میں رہتے ہو ئے روزے کی برکتیں اور سعادتیں کیسے حاصل ہوں گی۔ جن لوگوں کو اللہ نے اپنا دشمن قرار دے دیا ہے وہ کس منہ سے خانہ کعبہ کا طواف کرتے ہیں اور خانہ کعبہ کے انوار و تجلؔیات سے اللہ کے دشمن کیوں کر منوؔر ہوسکتے ہیں؟ تاریخ ایک عظیم گواہ ہے کہ جس قوم نے اللہ کے بنائے ہوئے قانون کا مذاق اڑایا، اللہ نے اس قوم کو ذلیل اور پست کر دیا۔ کیا ابھی بھی وقت نہیں آیا کہ ہم اپنے ظاہر اور با طن کا محاسبہ کریں ؟
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 51 تا 51
یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
کشکول کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔