یہ تحریر العربية (عربی) میں بھی دستیاب ہے۔
بھائی بھائی
مکمل کتاب : تجلیات
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=3005
اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں مومن مردوں اور عورتوں کے متعلق فرمایا ہے کہ:
’’مومن مرد اور مومن عورتیں آپس میں ایک دوسرے کے دوست اور معاون ہیں۔‘‘ (توبہ)
محبت و الفت، باہمی تعاون، یگانگت اور خلوص مسلم معاشرے کی مثالی خصوصیات ہیں۔ مومنین کی ایک دوسرے سے محبت محض اللہ کے لئے ہوتی ہے کیونکہ ہر مومن اللہ کی جماعت کا ایک رکن ہے۔ اللہ کی جماعت کے ارکان آپس میں شفیق اور ایک دوسرے کا دکھ سکھ بانٹنے والے ہوتے ہیں۔ ان کی مجموعی مثال جسم کی طرح ہوتی ہے کہ اگر جسم کے کسی حصے کو تکلیف پہنچتی ہے تو پورا جسم یہ تکلیف محسوس کرتا ہے۔
حضور اکرمﷺ اور ان کے صحابۂ کرام کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں
’’محمدﷺ اللہ کے رسول ہیں ، وہ اور ان کے ساتھی کفار کے مقابلے میں سخت ہیں اور آپس میں شفیق اور رحیم۔‘‘ (فتح)
مومن کا وصف ہے کہ وہ اپنے لئے جو کچھ پسند کرتا ہے وہی اپنے بھائی کے لئے بھی پسند کرتا ہے۔ قرآن کی اس تعلیم کے مطابق اپنے مسلمان بھائیوں سے اس طرح دلی تعلق پیدا کیجئے کہ گویا وہ اور آپ ایک لڑی میں پروئے ہوئے دانے ہیں۔ تکلیف و آرام ہر معاملے میں ان کے رفیق اور مددگار رہیئے۔ اسی دوستی اور محبت کے اٹوٹ رشتے کو اللہ تعالیٰ نے اس طرح بیان کیا ہے:
’’اور مومن تو آپس میں بھائی بھائی ہیں۔‘‘
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 125 تا 126
یہ تحریر العربية (عربی) میں بھی دستیاب ہے۔
تجلیات کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔