مزدور چیونٹیاں
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=26481
قرآن حکیم میں ارشاد ہے ۔
’’چیونٹیوں کی ملکہ نے حضرت سلیمانؑ کے عظیم الشان لشکر کو دیکھ کر اپنی رعایا چیونٹیوں سے کہا کہ تم فوراً اپنے بلوں میں گھس جاؤورنہ سلیمان ؑبادشاہ کے گھوڑوں اور پاپیادہ لوگوں کے قدموں کے نیچے آکر ہلاک ہوجا ؤ گی۔‘‘
مزدور چیونٹیاں غلہ جمع کرتی ہیں اورزمین کی تہہ میں بنے ہوئے الگ الگ خانوں میں ذخیرہ کرتی ہیں، مزدور چیونٹی کے اندر اپنے جسم سے دس گنا زیادہ وزن اٹھانے کی صلاحیت ہوتی ہے، انجینئر چیونٹیاں اپنی ملکہ کے لئے شاہی محل تیار کرتی ہیں یہ شاہی محل گیلریوں کے ذریعے ہر طرف سے ملاہوا ہوتا ہے، انجینئر چیونٹیوں کا بنایا ہوامحل قلعہ کی طرح مضبوط ہوتا ہے تاکہ اس کے اوپرپانی کا کوئی اثر نہ ہو۔اور شدید گرمی بھی اثر انداز نہیں ہوتی یعنی قلعے کے اندر محل،محل کے اندر گیلریاں، سینٹرلی ائیر کنڈیشنڈ ہوتی ہیں، چیونٹیوں میں ایک قسم ایسی ہے جو لہروں میں منتقل ہونے کا علم جانتی ہے، جس طرح کسی ٹی وی سٹیشن پر تصویر لہروں میں منتقل ہوکر ٹی وی اسکرین پر نظر آتی ہے۔اسی طرح چیونٹیاں لہروں میں منتقل ہوکر دوردراز مقامات پر پہنچ جاتی ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ سائنٹسٹ چیونٹیاں لاکھوں سال پہلے سے روشنیوں میں تحلیل ہونے کا عمل جانتی ہیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 311 تا 312
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔