علم کی تشریح
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=26475
علم کا مطلب ہے جاننا۔یاکسی چیز کے بارے میں معلومات حاصل کرنا، زمین وآسمان میں آباد مخلوق میں سے کوئی ایک مخلوق بھی ایسی نہیں ہے جو علم کے دائرے سے باہر ہو․․․․ ہر مخلوق۔ وائرس ہو،چیونٹی ہو، شہد کی مکھی ہو، ہرن ہو، نقش ونگار سے مزین خوبصورت پروں والا پرندہ ہو، زیبراہو، شیرہو، ہاتھی ہو یا ہزاروں سال پہلے حجم میں ہاتھی سے بھی بڑی مخلوق ڈائینا سار ہو․․․․․ سب کے اوپر علم محیط ہے یعنی سب کو اپنی زندگی گزارنے اپنی خوردونوش کا سامان حاصل کرنے اور اس سامان سے استفادہ کرنے کا علم حاصل ہے۔
ہم جب شہد کی مکھی کے رہائشی کمرے اور حفاظتی انتظامات دیکھتے ہیں تو ہمیں مکمل ضابطۂ حیات اور بھر پور ایڈمنسٹریشن نظر آتا ہے، یہی صورتحال چیونٹی کی بھی ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 311 تا 311
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔