وسوسوں سے آزاد دنیا
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=26272
رو حانی اسکول اور روحانی کا لجوں میں پڑھایا جاتا ہے کہ غیب کی دنیا میں داخل ہونے کے لئے ضروری ہے کہ ہمارے اندر اس دنیا کی موجودگی کا یقین ہو۔یقین ہونا اس لئے ضروری ہے کہ بغیر یقین کے ہم کسی چیز سے استفادہ نہیں کرسکتے۔پانی پینے سے پیاس اس لئے بجھ جاتی ہے کہ ہمارا یقین ہے کہ پانی پینے سے پیاس بجھ جاتی ہے۔ ہم زندہ اسلئے ہیں کہ ہمیں اس بات کا یقین ہے کہ ہم زندہ ہیں۔جس وقت،جس لمحے اور جس آن زندگی سے متعلق یقین ٹوٹ جاتا ہے،آدمی مرجاتا ہے،کسی آدمی کے ذہن میں یہ بات آجائے اور یقین کا درجہ حاصل کرلے کہ اگر میں گھر سے جاؤں گا تو میرا ایکسیڈنٹ ہوجائے گا تو وہ گھر سے باہر نہیں جا تا۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 281 تا 281
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔