صلاحیتوں کا %
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=26216
اس وقت زمین پر چھ ارب آبادی ہے۔یہ اس آبادی کا ذکر ہے جو زمین کا تیسرا حصہ ہے۔زمین پر آباد بستیوں اور شہروں کو دیکھا جائے تو نظر آتا ہے کہ آبادیاں اور شہر دراصل VALLEYSہیں۔کہیں گھاٹیاں اور VALLEYSچھوٹی ہیں اور کہیں بڑی ہیں،شمال میں پہاڑ ہیں۔جنوب میں گھاٹیاں کھلے میدان ہیں ان گھاٹیوں اور کھلے میدانوں کو پہاڑوں سے دبایا گیا ہے اور اطراف میں سمندر ہیں۔سمندر کے اندر جزیرے ہیں اور یہ چھوٹے بڑے جزیرے ہی شہروں میں تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔جب کہ جو آبادی معلوم دنیا کہلاتی ہے آبادیاں اس کے علاوہ بھی ہیں۔
سائنس نے بہت ترقی کی ہے اور موجودہ ترقی پانچ سے دس فیصد تک انسانی صلاحیتوں کا مظاہرہ ہے۔جب ہم یہ کہتے ہیں کہ انسان اپنی صلاحیتوں کا صرف دس فیصد استعمال کرتا ہے تو ہمارے لئے یہ لمحہ فکریہ ہے کہ نوے فیصد صلاحیتیں کیا ہیں؟
اربوں سال میں انسان اس قابل ہواہے کہ وہ دس فیصد صلاحیتوں کا استعمال کرسکا ہے۔سوال یہ ہے کہ نوے فیصدچھپی ہوئی صلاحیتیں اگر استعمال کی جائیں تو اس کے لئے کتنا وقت درکار ہوگا؟
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 270 تا 271
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔