ہر بیج ایک ڈائی ہے
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=26198
زمین کو اﷲتعالیٰ نے یہ وصف بخشا ہے کہ وہ ہر ڈائی کے مطابق پیدائش عمل میں لے آتی ہے۔جب ہم بیج کے اوپر غور کرتے ہیں تو ہمارا شعور یہ جان لیتا ہے کہ ہربیج ایک ڈائی ہے۔زمین کا وصف ہے کہ وہ جب کسی ڈائی کو استعمال کرتی ہے تو اس ڈائی کو جتناچاہے پھیلا دیتی ہے،جتنا چاہے سکیڑلیتی ہے۔چھو ٹے سے چھوٹا بیج جو رائی کے دانے سے بھی چھوٹا ہوتاہے اس طرح وسعت دے دیتی ہے کہ وہ بہت بڑا درخت بن جاتاہے۔زمین کا ایک وصف یہ بھی ہے کہ تین حصے پانی کی ترسیل اس طرح کرتی ہے کہ وہ پانی ڈائی کے مطابق خود کو ڈائی میں تحلیل کردیتاہے۔پانی کا وصف ہے بہنا۔اگرپانی کا بہاؤ ختم ہوجائے تو پانی سڑ جاتاہے۔اس میں بدبو اور تعفن پیدا ہوجاتا ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 269 تا 269
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔