قلندر بابا اولیاء ؒ
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=26048
عظیم روحانی سائنسدان قلندر بابا نے خواب کے اوپر سے پردہ اٹھایا ہے ۔ انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ انسان کی زندگی آدھی بیداری میں اور آدھی خواب میں گزرتی ہے۔
بیداری کی زندگی ہو یا خواب کی زندگی دونوں کو روح فیڈ(Feed)کرتی ہے۔قلندر بابا اولیاء ؒفرماتے ہیں کہ:
’’روح‘‘تجلّی،نور اور روشنی سے مرّکب ہے۔
اﷲ تعالیٰ نے روح کے اندر یہ وصف رکھا ہے کہ روح نسمہ کی تشکیل کرتی ہے۔نسمہ میں تجلی کے غلبہ سے ملاءِ اعلیٰ تخلیق ہوتے ہیں۔
نسمہ میں جب نور غالب ہوتا ہے تو ملائکہ کی تخلیق عمل میں آتی ہے اور نسمہ میں جب روشنی کا غلبہ ہوتا ہے تو جنات اور انسان کی تخلیق عمل میں آتی ہے ۔
انسان اور جنات کی تخلیق میں یہ فارمولا کام کر رہا ہے کہ یہ دونوں مخلوق ظاہر اور غیب میں ردّوبدل ہوتی رہتی ہیں۔غیب میں ردّوبدل ہونا خواب کی زندگی ہے۔ اور غیب سے ظاہر میں منتقل ہونا بیداری کی زندگی ہے۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ خواب کی دنیا ہو یا بیداری کی دنیا ، دونوں حواس پر قائم ہیں۔ حواس کی تشکیل میں مسلسل اور متواتر فعال انفارمیشن کا عمل دخل ہے۔ انفارمیشن کا بہاؤ جب نزول کرتا ہے تو ایسے ایٹم بنتے ہیں جن سے اسپیس (Space)کی تشکیل ہوتی ہے۔اور جب انفارمیشن کا بہاؤ صعود میں ہوتا ہے تو ایسے ایٹم بنتے ہیں جن سے عالمِ بالا کی مخلوق وجود میں آتی ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 253 تا 253
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔