مسلمان سائنسدان
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=25764
۱۴۲۴ سال پہلے زمین پر جہالت کی سیاہ چادر پھیلی ہوئی تھی ہر طرف فساد برپا تھا۔ جہالت اور بربریت کی اس سے زیادہ بری مثال اور کیا ہو سکتی ہے کہ والدین اولاد کو قتل کر دیا کرتے تھے۔ بے حیائی اور فحاشی عام تھی۔ زمین جب فساد اور خون خرابے سے بھر گئی اور اشرف المخلوقات نے انسانی حدود کو پھلانگ کر حیوانیت کو اپنا لیا اور اﷲ کے عطاء کردہ انعام ’’فی الارض خلیفہ‘‘ کے منصب کو یکسر بھول گیا تو اﷲ نے زمین کو دوبارہ پرسکون بنانے کے لئے اپنے محبوب بندے حضرت محمد صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم کو مبعوث فرمایا۔ اس بر گزیدہ مقدس اور مطہر بندے نے عجیب و غریب ،حیرت انگیز، محدود ولامحدود رنگ رنگ اﷲ کی نشانیوں کو اس طرح کھول کھول کر بیان کیا کہ ابتدائی دور میں زمین و آسمان کی حقیقت عربوں پر عیاں ہو گئی۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 249 تا 249
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔