دین پھیلانے والے تاجر
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=22766
*تاجروں کے روپ میں اﷲتعالیٰ کے دین کو پھیلانے والے یہ پاکیزہ بندے چین، فلپائن،
* قصص الاولیاء
جاوا، سماٹرا اور دیگر علاقوں تک پھیل گئے۔ یہ حضرات بڑے بڑے شہروں میں ایگزی بیشن منعقد کرتے، صنعتی نمائش کا اہتمام کرتے تھے۔
پیشہ ورانہ دیانت، صفائی، ستھرائی حسن سلوک کی وجہ سے، ہر شخص ان کا گرویدہ ہوجاتا تھاان کے اعلیٰ کردار سے متاثر ہوکر لوگ ان سے محبت کرنے لگتے تھے اور یہ خدارسیدہ لوگ نہایت دلنشین انداز میں قلبی سکون کا راز اُن لوگوں کے گوش گزار کرتے تھے اور اسلام قبول کرکے لوگ اﷲتعالیٰ کے قرب سے آشنا ہوجاتے تھے۔مشرق بعید کے بے شمار جزائر میں کروڑوں مسلمان ان ہی روحانی بزرگوں کے ہاتھ پر مشرف بہ اسلام ہوئے ہیں۔
شیخ شہاب الدین سہروردی کے تربیت یافتہ شاگردوں اور بزرگوں نے ساتویں صدی ہجری میں دین کی ظاہری اور روحانی تبلیغ کے لئے ساری دنیا میں مراکز قائم کئے۔ شیخ بہاؤالدین زکریاؒ نے مختلف علاقوں میں جماعتیں روانہ کیں آپؒ کے تربیت یافتہ شاگردوں نے کشمیر سے راس کماری اور گوادر سے بنگال تک کو اسلام کی روشنی سے منور کردیا۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 191 تا 192
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔