تبلیغی سرگرمیاں
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=22760
سہروردیہ سلسلہ کے معروف بزرگ حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانیؒ کی تبلیغی کوششوں کا اپنا ایک الگ نہج تھا۔ اس منظم روحانی، تحریک کے ذریعے سندھ، ملتان اور بلوچستان کے علاقوں میں ہزاروں افراد اﷲتعالیٰ کے ساتھ روحانی تعلق قائم کرنے میں کامیاب ہوئے اور بے شمار خواتین وحضرات حلقہ اسلام میں داخل ہوئے۔
حضرت زکریا ملتانیؒ نے ایک اعلیٰ درسگاہ قائم کی تھی۔اس درسگاہ میں بہت اچھے مشاہرہ پر اساتذہ کا تقرر کیا گیا تھا۔ طلباء کے ساتھ ساتھ اساتذہ کے لئے بہترین ہوسٹل تھے۔ اﷲتعالیٰ کی محبت اور اﷲتعالیٰ کے قرب کا احساس پیدا کرنا اس درسگاہ کی پالیسی تھی۔ فارغ التحصیل ہونے کے بعد جوشخص جس علاقے میں فرائض انجام دینے کی درخواست کرتا۔ اس علاقے کی زبان و ثقافت کی تعلیم کا بندوبست کردیا جاتاتھا۔ اس غرض کے لئے اسے دو برس مزید ٹریننگ دی جاتی تھی۔
دو برس بعد معلمین کو مناسب سرمایہ فراہم کردیا جاتا تھا تاکہ معلم اس سرمایہ سے کاروبار کرے اور کاروبار کے ساتھ تبلیغ کا فریضہ انجام دے۔
حضرت زکریا ملتانیؒ اساتذہ کو یہ ہدایت فرماتے تھے ’’ سامان کم منافع پر فروخت کرنا لین دین میں سرور کائنات حضرت محمد صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم کی سیرت طیبہ پر عمل کرنا۔ ناقص اشیاء فروخت نہ کرنا، خریداروں سے خندہ پیشانی سے پیش آنا۔ جب تک لوگوں کا اعتماد حاصل نہ ہو اسلام کی تعلیمات پیش نہ کرنا‘‘ اس کے بعد آپؒاپنی دعاؤں کے ساتھ رخصت فرماتے تھے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 191 تا 191
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔