ارکان حج کی حکمت
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=22500
حضرت ابراہیم ؑ نے خواب میں دیکھا کہ انہیں چہیتے بیٹے حضرت اسماعیل ؑ کی قربانی کا حکم دیا گیا ہے۔ حضرت ابراہیم ؑ تجسس، تحقیق اور مشاہداتی عمل سے اس نتیجہ پر پہنچ گئے تھے کہ’’ اﷲ طلوع اور غروب ہونے والی ہستی نہیں ہے۔ حضرت ابراہیم ؑ سے یہ یقین ان کے بیٹے حضرت اسماعیل کو منتقل ہوا اور جب آپ نے حضرت اسماعیل ؑ کو خواب سنایا تو حضرت اسماعیل ؑ نے کہا ’’آپ کو جو حکم دیا گیا ہے اسے پورا کریں انشا اﷲ آپ مجھے صابر پائیں گے‘‘۔ حضرت ابرہیم ؑ حضرت اسماعیل ؑکو لے کر منیٰ کے مقام پر آئے اور ایک جگہ انہیں لٹا دیا۔ حضرت اسماعیل ؑ سے فرمایا آنکھیں بند کرلو اور خودبھی اپنی آنکھیں بند کر لیں۔
حضرت ابراہیم ؑ نے اﷲ کا نام لے کر حضرت اسماعیل ؑکے گلے پر چھری پھیر دی۔ جب وہ اپنی دانست میں پیارے بیٹے کو ذبح کر چکے تو آواز آئی۔ ابراہیم آنکھیں کھول دے۔ دیکھا کہ ایک تندرست دنبہ ذبح کیا ہو ا سامنے پڑا ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 158 تا 158
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔