حضرت بی بی فاطمۃ الزھرا ؓ:
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=22215
حضرت اُمِ سلمہ ؓ نے بیان کیا کہ حضرت فاطمہ ؓ بیمار تھیں اور میں تیمار دار تھی۔ ایک دن صبح سویرے انہیں افاقہ محسوس ہوا۔حضرت علی ؓ کسی کام سے باہر گئے ہوئے تھے۔ حضرت فاطمہ ؓ نے کہا اے اماں میں نہانا چاہتی ہوں۔میں نے پانی تیار کردیا اور جس طرح وہ تندرستی میں نہاتی تھیں ویسے ہی خوب نہائیں۔پھر انہوں نے نئے کپڑے مانگے۔میں نے کپڑے بھی دے دئیے۔انہوں نے خود پہن کر کہا امی اب ذرا آپ میرے لئے گھر کے بیچوں بیچ بچھونا بچھا دیجئے۔میں نے یہ بھی کردیا۔بس وہ بستر پر جالیٹیں اور قبلے کی طرف کی منہ کرکے اپنا ایک ہاتھ اپنے گال کے نیچے رکھ کر کہا۔ اماں! اب میں اﷲتعالیٰ سے ملنے جارہی ہوں اور بالکل پاک ہوں۔اب کوئی بلا ضرورت مجھے کھولے نہیں۔اس کے بعد ان کی روح پرواز کرگئی۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 140 تا 140
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔