مٹی اور آگ کی تخلیق
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=21923
اﷲتعالیٰ نے جنات کا قرآن حکیم میں اس طرح تذکرہ فرمایا ہے ’’میں نے انسان کو مٹی سے بنایا ہے اور جنات کو آگ سے‘‘
(سورۂ الرحمن آیت نمبر ۱۴۔۱۵)
بہت سے ایسے مقامات ہیں جہاں جنات کی بستیاں آباد ہیں۔جو زیادہ تر ویرانے میں ہوتے ہیں۔ایسے ویرانوں سے گزرنے والے لوگوں نے متعدد بار ان کی مجالس دیکھی ہیں۔دہلی کے ارد گرد بھی ایسی کئی بستیاں آباد ہیں۔انہی میں ایک بستی یہ بھی تھی جس کا ہم تذکرہ کررہے ہیں۔
آپ نے دیکھا ہوگارات کو حلوائیوں کی دکانیں دیر تک کھلی رہتی ہیں۔دن بھرجتنی مٹھائیاں سجی ہوئی آپ دیکھتے ہیں وہ ساری کی ساری مٹھائیاں صرف انسان ہی نہیں کھاتے بلکہ رات کو آخری اوقات میں اکثر جنات ان مٹھائیوں کو خرید کر لے جاتے ہیں۔ان کے علاوہ جنات کی خوراک فاسفورک ایسڈ بھی ہے۔جو زیادہ تر کوئلوں میں ملتا ہے اور جنات اسے کوئلے ہی سے حاصل کرتے ہیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 95 تا 95
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔