مخلوقات کے چار گروہ
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=21852
ابن عباس ؓ فرماتے ہیں کہ مخلوق چار ہیں ایک مخلوق پوری جنتی ہے اور ایک مخلوق پوری جہنمی ہے اور دو مخلوق جنتی و جہنمی ہیں۔پوری جنتی مخلوق ملائکہ ہیں اور پوری جہنمی مخلوق شیاطین ہیں اور جنتی و جہنمی مخلوق جن و انس ہیں۔
* جنات کے حالات و احکام
حضرت عائشہ ؓفر ماتی ہیں کہ حضرت عمرؓ کے شہید ہو نے سے تین دن قبل جنات نے رو رو کر یہ اشعار کہے تھے:
’’اﷲتعالیٰ امام عادل کو برکت دے اور بھلائی کا بدلہ دے آپ نے کچھ امور طے کئے تھے جن کی کلیاں ابھی کھل نہیں پائی تھیں کہ ان پر مصیبتیں آپڑیں جو آدمی سوار ہو کر دیکھنا چاہے دیکھ لے ان کا ہر وعدہ پوراملے گا مجھ کو ان کے ایک خبیث اور بدصورت آدمی کے ہاتھوں سے قتل ہونے کا اندیشہ نہیں ہے اندیشہ یہ ہے کہ اب دنیا کے اندر تاریکی چھا جائے گی آپ اپنے رب سے جنت میں جا ملے اور آپ کو ایسا لباس پہنا دیا گیا جو کبھی بوسیدہ نہ ہو گا۔‘‘
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 93 تا 94
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔