مشرک جنات
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=21292
بعض لوگوں نے مختلف صورتوں میں جنات دیکھنے کے واقعات بیان کئے ہیں۔تبدیلی صورت کی نوعیت چاہے جو ہو مگر یہ ثابت ہے کہ ملائکہ اور جنات اپنی صورتیں تبدیل کر سکتے ہیں۔
حضرت بلالؓ ابن حارث فرماتے ہیں کہ:
ہم حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کے ساتھ سفر میں تھے ہم نے ایک جگہ پڑاؤ کیا ……
حضور پاک صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم وہاں سے کچھ دور تشریف لے گئے۔ میں نے شور سنا مجھے لگاکہ لوگ جھگڑ رہے ہیں۔میں نے آپ صلی اﷲ علیہ وسلم سے پوچھا یہ کیسا شور ہے؟
آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا مسلم و مشرک جنات مکانات کے بارے میں جھگڑا کر رہے تھے میں نے مسلم جنات کو بستیوں میں اور پہاڑوں کی چوٹیوں میں رہنے کے لئے کہہ دیا اور مشرک جنات کو وادیوں اور جزیروں میں رہنے کے لئے حکم دیا ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 88 تا 88
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔