عبادات کا کردار
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=20071
حقوق العباد انسانوں میں باہمی معاملات اور تعلقات کا نام ہے۔اللہ تعالیٰ رحمن ورحیم ہے اس کی رحمت کا دروازہ کسی نیک و بد بندے پر بند نہیں ہوتا۔شرک و کفر کے سوا ہر گناہ قابلِ معافی ہے۔مگر حقوق العباد ، اخلاقی فرائض کی کوتاہی اور تکسیر کی معافی اللہ تعالیٰ نے اُن بندوں کے ہاتھ میں رکھی ہے جن کے ساتھ یہ ظلم ہُوا ہے ۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’جس بھائی نے کسی دوسرے بھائی پر ظلم کیا تو ظالم بھائی کو چاہئے کہ وہ اس دنیا میں ظلم کو معاف کرالے ورنہ یومِ حساب میں تاوان ادا کرنے کے لئے کسی کے پاس کوئی درہم و دینار نہیں ہوگا، صرف اعمال ہونگے ، ظالم کی نیکیاں مظلوم کو مل جائیں گی اور مظلوم کے اعمال میں لکھ دی جائیں گی ‘‘۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 46 تا 46
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔