حضرت رابعہ بصریؒ
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=20011
*حضرت رابعہ بصری ؒ نے بارگاہ الٰہی میں عرض کیا۔اے اللہ! اگر میں تیری عبادت دوزخ کے خوف سے کرتی ہوں تو مجھے اس میں جھونک دے اور اگر میں تیرے حضور جنت کی لالچ میں سجدہ کرتی ہوں تو مجھے اس جنت سے محروم کردے اور اگر میں صرف تیری ذات کے لئے تیری عبادت کرتی ہوں تو توُ مجھے اپنے دیدار سے نواز دے۔
زاہد و عابد دوزخ سے نجات اور جنت کی ابدی نعمتیں حاصل کرنے کے لئے عبادتیں کرتے ہیں،صوفیاء کے اوپر بھی عبادت فرض ہے لیکن وہ عبادت میں ہمہ وقت اللہ کے طرف متوجہ رہتے ہیں وہ صرف اس لئے اللہ کے ساتھ وابستہ رہتے ہیں کہ ان کی زندگی کا مقصد اللہ کے علاوہ دوسرا نہیں ہوتا۔وہ اللہ سے اللہ کو مانگتے ہیں۔
* ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 37 تا 37
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔