نبوت کے دسویں سال حج کے لئے مکہ اۤنے والے قبائل کے سربراہوں سے رابطہ کرکے سیّدنا علیہ الصلوٰۃ والسلام نے اسلام کی دعوت دی۔ لیکن قبائلی سرداروں میں سے کسی نے بھی اۤپؐ کی باتوں پر توجہ نہ دی۔ قریش نے یہ مشہور کر رکھا تھا کہ محمدؐ مجنوں ہوگئے ہیں ان کی باتوں […]
حق بات کہنے پر پتھر مارے گئے
واقعۂ معراج کے بعد سیّدنا علیہ الصلوٰۃ والسلام نے تبلیغ کے لئے مکہ کے قرب و جوار کی بستیوں کا انتخاب کیا۔ اۤپؐ طائف تشریف لے گئے۔ وہاں اۤپؐ کے دادا عبد المطلب کا چچا زاد بھائی ”عبد یالیل” سکونت پذیر تھا۔ جب اس کو پتا چلا کہ سیّدناعلیہ الصلوٰۃ والسلام اس سے ملاقات کرنا […]
دل نے جو دیکھا جھوٹ نہیں دیکھا
پیغمبرِ اسلام سیّدنا علیہ الصلوٰۃ والسلام کو اﷲ نے ایسے وقت میں اپنے حضور طلب فرمایا۔ جب روئے زمین پر ان کے لئے عرصۂ حیات تنگ کردیا گیا تھا۔ چہیتی، جان نثار بیوی اور مشفق چچا بھی دنیا میں نہیں تھے۔ قراۤن میں ارشاد ہے: ترجمہ: قسم ہے تارے کی جب گرے۔ بہکا نہیں تمہارا […]
ابو طالب کی گھاٹی
ابو طالب قریش کی ریشہ دوانیوں سے باخبر تھے۔ قریش انہیں محمدالرّسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حمایت اور پشت پناہی سے دست بردار ہونے پر مجبور کر رہے تھے۔ ابو طالب نے اپنے جد اعلیٰ عبد المناف کے دو صاحبزادوں ہاشم اور مطلب کے خاندانوں کو جمع کیا اور انہیں امادہ کیا کہ […]
نجاشی بادشاہ کا دربار
اسلام کے ابتدائی دور میں دو ہستیاں ایسی ہیں جنہوں نے مالی لحاظ سے بہت قربانیاں دیں ان میں سے ایک حضرت خدیجہؓ اور دوسرے حضرت ابوبکرؓ تھے۔ اسلام سے پہلے یہ دونوں افراد مکہ کے تونگروں میں شمار ہوتے تھے۔ لیکن جب یہ دونوں اس دنیا سے رخصت ہوئے تو بالکل تہی دست تھے […]
پاک باطن لوگ
ایک دن جب کچھ لوگ ابوجہل کے اکسانے پر سیّدنا علیہ الصلوٰۃ والسلام کی طرف پتھر پھینک رہے تھے تو اس منظر کو دیکھنے والا ایک شخص حضورعلیہ الصلوٰۃ والسلام کے چچا ”حمزہؓ” کے پاس پہنچا جو اپنے وقت کے مشہور پہلوان سمجھے جاتے تھے۔ حمزہؓ شکار سے واپس اۤرہے تھے۔ اس شخص نے انہیں […]
کفار اور رفقائے محمدؐ
سیّدنا علیہ الصلوٰۃ والسلام کے خلاف کفّار مکہ کی کارستانیاں اپنے عروج پر تھیں باوجود اس کے کے اۤپؐ کے اعلیٰ کردار اور کریمانہ اخلاق کے مشرکین معترف تھے اور اۤپؐ کے معزز چچا ابو طالب کی حمایت اور حفاظت اۤپؐ کو حاصل تھی۔ دیگر مسلمانوں خصوصاً کمزور افراد کی ایذاء رسانی کی کاروائیوں کی […]
اذیت کمیٹی
مشرکین کی کاروائیاں حق کے پرچار کو روکنے میں کامیاب اور مؤثر ثابت نہیں ہو رہی تھیں۔ کفّار اس صورتِ حال سے پریشان تھے۔ بالاۤخر ۲۵ سردارانِ قریش کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس کا سربراہ ابولہب تھا۔ کمیٹی نے طے کیا کہ اسلام کی مخالفت، پیغمبرِ اسلام کی ایذاء رسانی اور اسلام لانے […]
ایک ہاتھ میں سورج۔ ایک ہاتھ میں چاند
کفّارِ مکہ کی سمجھ میں یہ نہیں اۤرہا تھا کہ وہ کس طرح اپنا شرف اور اقدار برقرار رکھیں۔ باہمی مشاورت سے اشرافِ قریش کی ایک جماعت اۤپؐ کے چچا ابو طالب کے پاس اۤئی انہوں نے شکایت کی کہ اے ابو طالب! اۤپ کا بھتیجا ہمارے خداؤں کو برا بھلا کہتا ہے۔ اس نے […]
دعوتِ حق
سورۃ الشعراء کی اۤیت۲۱۴ ”وانزر عشیرتک الاقربین” یعنی ”اپنے قریبی رشتہ داروں کو دینِ اسلام کی دعوت دیں۔ ” کہ نازل ہونے کے بعد حضورؐ نے اپنے چچاؤں اور ان کی اولاد کو ایک ضیافت میں جمع کیا اور پیغامِ حق سنایا۔ ابولہب یہ سن کر بولا۔ تمہارا خاندان سارے عرب سے مقابلے کی تاب […]
اتر کر حرا سے سوئے قوم اۤیا
حضورؐ کی عمرِ مبارک جب چالیس برس کی ہوئی تو طبیعت کا میلان تنہائی کی طرف زیادہ ہوگیا۔ ستّو اور پانی لے کر مکہ سے دو میل دور غارِ حِرا میں تشریف لے جاتے اور کائناتی امور اور قدرت کی پھیلائی ہوئی نشانیوں پر تفکر کرتے، مظاہرِ قدرت کے پسِ پردہ کام کرنے والے حقائق […]
بچپن کے بارہ سال
محمد الرّسول اللہ علیہ الصلوٰۃ والسلام نے اس دنیا میں جب اۤنکھ کھولی تو انکے والد حضرت عبد اللہ اس جہاں سے رخصت ہوچکے تھے۔ حضرت عبد اللہ شادی کے کچھ عرصہ بعد ایک تجارتی قافلے کے ساتھ شام گئے واپسی میں یثرب کے مقام پر بیمار ہوئے اور عالمِ جوانی میں وہیں انتقال کرگئے۔ […]
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
بسم اللہ الرحمٰن الرّحیم قسم ہے زمانے کی، انسان خسارہ اور نقصان میں ہے مگر وہ لوگ اس سے مستثنٰی ہیں جو رسالت اور قراۤن کی تعلیمات کو اپنا کر اس پر عمل پیرا ہوگئے۔ القراۤن پیدائش کے بعد انسان کا تعلق تین نظاموں سے ہے۔ پہلا نظام وہ ہے جہاں اس نے خالقِ […]
مراقبہ سے علاج
مراقبہ سے علاج جب اللہ تعالیٰ کے ماسوا کوئی چیز موجود نہ تھی۔ اللہ تعالیٰ نے چاہا کہ میں ایسی مخلوق پیدا کروں جو مجھے جانے اور پہچانے۔ اللہ تعالیٰ نے تخلیق کے فارمولے اپنے ذہن میں کیا بنائے وہ خود جانتے ہیں۔ بہرحال اللہ تعالیٰ نے یہ بات چاہی اور پسند کیا کہ کائنات […]
سلسلہ عظیمیہ کے اغراض و مقاصد اور قواعد و ضوابط
سلسلہ عظیمیہ کے اغراض و مقاصد ۱۔ صراط مستقیم پر گامزن ہو کر دین کی خدمت کرنا۔ ۲۔ رسول اللہﷺ کی تعلیمات پر صدق دل سے عمل کر کے آپﷺ کے روحانی مشن کو فروغ دینا۔ ۳۔ مخلوق خدا کی خدمت کرنا۔ ۴۔ علم دین کے ساتھ ساتھ لوگوں کو روحانی اور سائنسی علوم حاصل […]
تعارف سلسلہ عظیمیہ
تعارف سلسلہ عظیمیہ اللہ تعالیٰ اپنا پیغام پہنچانے کے لئے چراغ سے چراغ جلاتا ہے معرفت کی مشعل ایک ہاتھ سے دوسرے ہاتھ میں پہنچتی رہتی ہے۔ تمام روحانی لوگ قدرت کے وہ ہاتھ ہیں جو یہ مشعل لے کر چلتے ہیں اس روشنی سے وہ لوگ اپنی ذات کو بھی روشن رکھتے ہیں اور […]