یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
یقین
مکمل کتاب : کشکول
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=571
غیب مظاہر سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے ۔ غیب کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔ مذہب یا دین جس چیز کوکہتے ہیں وہ دراصل غیب کی نشاندہی ہے۔ مذہب میں مظا ہر کا تذکرہ ضرور آتا ہے لیکن اس کو کسی بھی دور میں اولؔیت حاصل نہیں ہوئی ،اس لئے کہ مادؔی ہر چیز فنا کے راستے پر گامزن ہے جبکہ خود راستہ بھی فانی ہے۔ ایک خدا کا پرستار جس طرح غیب پر ایمان رکھتا ہے بالکل اسی طرح ایک مادؔے کا پرستار مادؔیت کی دنیا پر یقین رکھتا ہے ۔ نہ خدا پرست کو غیب کی دنیا پر ایمان رکھنے بغیر چارہ ہے اور نہ مادؔیت پرست کو مادؔے پر ایمان لائے بغیر مفر ہے ۔ دونوں اپنی ایک طرز رکھتے ہیں ۔ اور ان میں یہ چیز مشترک ہے کہ اس طر ز پر ان کا ایمان اور ایقان ہو تا ہے۔ اسی ایمان اور ایقان کو یہ زندگی کہتے ہیں کوئی زندگی ایمان و ایقان کے بغیر ممکن نہیں ہے ۔ وہ زندگی خدا پرست کی زندگی ہو یا مادؔہ پرست کی ہو ۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 42 تا 42
یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
کشکول کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔