یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
ہوائی کرہ
مکمل کتاب : کشکول
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=572
وہم کیا ہے؟ خیا ل کہاں سے آتا ہے؟ یہ بات غور طلب ہے اگر ان سوالات کو نظر انداز کر دیں تو کثیر حقا ئق مخفی رہ جائیں گے اور حقائق کی زنجیر جس کی سو فی صد کڑیاں اس مسئلے کے سمجھنے پر منحصر ہیں، انجا نی رہ جا ئیں گی۔ جب ذہن میں کوئی خیال آتا ہے تو اس کا کوئی کائناتی سبب ضرور ہوتا ہے۔ خیال کی آنا اس بات کی دلیل ہے کہ ذہن کے پردوں میں حرکت ہوئی ہے۔ یہ حرکت ذہن کی ذاتی حرکت نہیں ہوتی ۔ اس کا تعلق کائنات کے ان تاروں سے ہے جو کائنات کے نظام کو ایک خاص ترتیب میں حرکت دیتے ہیں۔ مثلاً جب ہوا کا کوئی تیز جھونکا آتا ہے تو اس کے یہ معنی ہو تے ہیں کرہ ہوائی میں کہیں کوئی تغیر پیدا ہوا ہے ۔ اسی طرح جب انسان کے ذہن میں کوئی چیز وارد ہوتی ہے تو اس کے معنی بھی یہی ہیں کہ انسان کے لاشعور میں کوئی حرکت واقع ہوئی ہے ۔ اس کا سمجھنا خود انسانی ذہن کی تلاش پر ہے ۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 43 تا 43
یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
کشکول کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔