یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
ہلاکت
مکمل کتاب : کشکول
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=695
آج کے دور کو ترقی کی معراج کا دور کہا جاتا ہے۔ اس معراج کا تجزیہ کرنے سے صاف پتا چلتا ہے کہ ترقی کے معانی ظلم و ستم کا ختم نہ ہونے والا لامتناہی سلسلہ ہے ۔ ترقی یہ ہے کہ بھوکے ننگے انسانوں کو ترقی کا فریب دے کر ان کے اوپر اپنی علمی برتری کی دہشت بٹھا دی جائے۔ دھرتی ماتا اپنے بچؔوں کے لئے جن وسائل کو جنم دیتی ہے انہیں ہڑپ کر کے ہلاکت خیز ہتھیار بنا ئے جا ئیں۔ بھو کے اور افلاس زدہ لوگوں سے کھربوں ڈالر چھین کر ایٹم بم بنایا جائے جو لاکھوں آدمیوں کو ایک لمحہ میں لقمہؑ اجل بنا کر نگل لے اور پھر اس درندگی کی تشہیر کر کے اللہ کی مخلوق کو اس قابل بھی نہ رہنے دیا جائے کہ وہ اپنی بقا کے لئے کچھ سوچ سکے اور اپنی نسل کی حفاظت کے لئے کچھ کرسکے ۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 70 تا 70
یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
کشکول کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔