یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
کیش چیک
مکمل کتاب : کشکول
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=538
بات کچھ اس طرح ہے کہ ایک آدمی کے لئے پیدا کرنے والی ہستی نے ایک لا کھ روپے جمع کرا ئے اسی طرح جیسے ایک لا کھ روپے بینک میں جمع کردئیے جا تے ہیں ۔ وسائل کو استعمال کرنے کے لئے آدمی کوشش اور جدوجہد کرتا ہے۔ کوشش اور جدوجہد جیسے جیسے کا میا بی کے مراحل طے کر تی ہے اس کو روپیہ ملتارہتا ہے اور ضرورت پوری ہوتی رہتی ہے۔ لیکن یہ بات اپنی جگہ اٹل ہے کہ اگر کائناتی فلم (لوح محفوظ) میں وسائل کا ریکارڈ اور زرمبا دلہ متعین نہ ہو تو ڈسپلے (Display) ہونے والی فلم نامکمل رہے گی۔ ایک آدمی کے نام سے بینک میں کروڑوں روپے کا زرمبا دلہ موجود ہے لیکن اگر وہ اسے استعمال نہ کرے تو یہ زرمبا دلہ اس کے کام نہیں آئے گا ۔ کوشش اور جدوجہد دراصل چیک کی حیثیت رکھتی ہے۔ جس طرح چیک لکھ کر بینک سے روپیہ نکلوایا جاتا ہے اسی طرح معاش کے حصول میں جدوجہد لوح محفوظ سے وسائل حاصل کرنے کے لئے کیش چیک ہے ۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 24 تا 24
یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
کشکول کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔