یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
کتاب المبین
مکمل کتاب : کشکول
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=600
اور آپ کیا سمجھے اعلیٰ زندگی کیا ہے اور آپ کیا سمجھے اسفل زندگی کیا ہے ۔ یہ ایک ریکارڈ ہے ۔علم حقیقت یا روحانی علم ہماری رہنمائی کرتا ہے کہ اگر ہم خود سے اور اپنے خالق سے متعارف ہونا چاہتے ہیں تو ہمارے اوپر لازم ہے کہ ہم اپنے ما ضی میں جھانکیں ۔ ماں کے پیٹ میں آنے سے پہلے بچہ عالم برزخ میں تھا ۔عالم برزخ لوح محفوظ کا ایک عکس ہے ۔ لوح محفوظ کتاب المبین کا ایک ورق ہے ۔ کتاب المبین عالم ارواح ہے اور عالم ارواح وہ عالم ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جب ’’کن ‘‘کہا تھا تو اس کا ظہور ہو گیا تھا۔ مرنے کے بعد کی زندگی دراصل اسی عالم ارواح کی طرف پیش قدمی ہے ۔ نوع انسان کے جو افرا د اس زندگی کو دیکھنے ،سمجھنے اور تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے قانون کے مطابق ان کو ایسی نظر اور بصیرت مل جاتی ہے جو اس عالم کو دیکھ لیتی ہے، سمجھ لیتی ہے ۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 55 تا 55
یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
کشکول کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔