یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
کبرو نخوت
مکمل کتاب : کشکول
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=699
گرجا گھر، آتش کدہ اور مسجد کا وجود یا ان کے ماننے والوں میں اختلاف اور واعظ کے وعظ میں دوزخ کے عذاب سے ڈرانے کا عمل آخر کب تک جاری رہے گا ۔اے کا ش! ان لوگوں پر قدرت کے وہ راز کھل جائیں جو خالق نے اپنے خاص بندوں کو بتا دئیے ہیں۔ جن لوگوں کی پیشانی روشن تھی اور ماتھے پر سجدے کا نشان تھا اور ان کے چہرے چمک دمک سے معمور تھے، جب انہیں مٹی میں دفن کیا گیا تو مٹی نے انہیں مٹی ہی بنا دیا ۔ کیسے کیسے چاند اور سورج اس زمین میں دفن ہو چکے ہیں ۔ ہم ان کا شمار بھی نہیں کر سکتے۔ چند دنوں کی اس عارضی دنیا میں جو آدمی کبرو نخوت کی تصویر بنا پھرتا ہے، بالآخر اسے بھی موت مٹی کے ذروں میں تبدیل کر دے گی اور لوگ مٹی کے یہ ذرؔے اپنے پیروں میں روندتے پھریں گے ۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 74 تا 74
یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
کشکول کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔