یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
کائناتی مشین
مکمل کتاب : کشکول
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=537
روحانیت میں غیب کے مشاہدے کی ایک نظر ’’سیر‘‘ہے۔ سیر کی آنکھ یہ دیکھتی ہے کہ کائنات کا سارا یکجائی پروگرام لوح محفوظ پر منقوش ہے اورلوح محفوظ کا منقوش پروگرام خا لق کائنات کی تجلؔی سے بے شمار زمینوں (SCREENS )پر ڈسپلے ہو رہا ہے ۔ تقریباً ساڑھے گیارہ ہزار نوعیں اور انسانی شماریات سے زیادہ ان نوعوں کے افراد کائنات کے کل پرزے ہیں۔ یہ کائناتی مشین ایک دائرے (circle) میں چل رہی ہے ۔ جزو لاتجزیٰ وجود سے اس کی حرکت شروع ہو تی ہے اور ماورا ہستی کی طرف لوٹ جاتی ہے۔ آسمان، زمین، دررخت، پہاڑ،چرندے، پرندے، حشرات الارض، فرشتے، جنؔات اور انسان سب اس عظیم الشان نظام کے اجزاء ہیں جن کے اشتراک سے حرکت کا منظؔم سلسلہ جاری و ساری ہے ۔ البتہ انسان ایسا واحد فرد ہے جو نظام کا ئنات کی میکا نزم سے واقف ہے ۔ باقی مخلوق اس میکا نزم سے واقفیت نہیں رکھتی ۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 23 تا 23
یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
کشکول کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔