یہ تحریر English (انگریزی) میں بھی دستیاب ہے۔
پولیو کا علاج
مکمل کتاب : تذکرہ قلندر بابا اولیاءؒ
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=5278
ایک صاحب ہیں، جاوید صاحب۔ لالوکھیت میں ان کی گارمنٹ (ملبوسات) کی دکان ہے۔ ان کے بچے کو پولیو ہوگیا۔ حضور بابا صاحبؒ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور بچے کو چارپائی پر لٹا دیا ۔ حضور بابا صاحب ؒ نے کوئی مفرد دوا بتائی اور فرمایا اس کو پانی میں پکا کر ٹانگ کو بھپارا دو۔ صرف ایک دفعہ کے عمل سے پولیو ختم ہوگیا۔ لیکن عجب رمز ہے کہ اب جاوید صاحب کو نہ تو اس بوٹی کا نام یا د ہے اور نہ ہی اس کی شکل یا د ہے۔ وہ جب بھی کسی پولیو زدہ بچے کو دیکھتے ہیں، ان کے دل سے ایک آہ نکلتی ہے کہ کاش !میں نے اس دوا کا نام لکھ لیا ہوتا !
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 65 تا 65
یہ تحریر English (انگریزی) میں بھی دستیاب ہے۔
تذکرہ قلندر بابا اولیاءؒ کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔