یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
پردہ
مکمل کتاب : کشکول
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=686
زندگی کا قیام سانس کے اوپر ہے ۔ جب تک سانس کی آمدوشد جاری ہے زندگی رواں دواں ہے اور جب سانس میں تعطؔل واقع ہو جاتا ہے توِ مظاہراتی اعتبار سے زندگی ختم ہوجاتی ہے ۔ سانس اندر جاتا ہے اور باہر آتا ہے ،رو حا نی نقطہؑ نظر سے سانس کا اندر جانا انسان کو اس کی روح یا ( INNER) سے قریب کر دیتا ہے اور سانس کا باہر آنا انسان کو اس کی روح سے عارضی طور پر دور کر دیتا ہے۔ جب ہم سانس اندر لیتے ہیں تو ازل سے قریب تر ہو جاتے ہیں اور جب سانس باہر نکالتے ہیں تو خود کو ازل سے دور محسوس کرتے ہیں یعنی سانس کا باہر آنا مادؔی اور ازل کی زندگی کے درمیان ایک پردہ ہے ۔ جب ہم سانس کو اندر روکتے ہیں تو ہمارا رشتہ ازل سے قائم ہو جاتا ہے اور جب سانس باہر نکالتے ہیں تو ہمارا رشتہ ساری دنیا سے قائم ہو جاتا ہے ۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 61 تا 61
یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
کشکول کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔