یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
ورائے لاشعور
مکمل کتاب : کشکول
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=579
دنیا میں رائج علوم کی اگر درجہ بندی کی جائے تو ہم انہیں تین حصؔوں میں تقسیم کرسکتے ہیں ۔ طبیعات ( PHYSICS) ، نفسیات ( PSYCHOLOGY) اور ما بعد نفسیات PARA-PSYCHOLOGY)) علم طبیعات کے ضمن میں زندگی کے وہ اعمال و اشغال آتے ہیں جن سے کوئی آدمی محدود دائرے میں رہ کر مستفیض ہوتا ہے۔ یعنی اس سوچ کا محور مادؔہ ) MATTER) ہوتا ہے. اس مادؔی دنیا کے اس خول سے وہ با ہر نہیں نکل سکتا۔ نفسیات وہ علم ہے جو طبیعات کے پس پردہ کام کرتا ہے۔ خیالات و تصورات اور احساسات کا تانا بانا اس علم سے مرکؔب ہے ۔ علم ما بعد النفسیات علم کی اس بساط کا نام ہے جس کو روحانیت میں مصدر اطلاعات (SOURCE OF INFORMATION) کہا جا تا ہے، علمی حیثیت میں یہ ایک ایسی ایجنسی ہے جو لاشعور کے پس پردہ کام کرتی ہے ۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 44 تا 44
یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
کشکول کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔