یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
وجدان
مکمل کتاب : کشکول
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=530
جب تک مذہب اور خدا کے بارے میں ہمارے اندر فلسفی انداز اور منطقی استدلال موجود رہتا ہے ہم کسی نتیجے پر نہیں پہنچتے اس لئے کہ ماوراء ہستی کوسمجھنے کے لئے ماورا ئی شعور کا ہو نا بھی ضروری ہے۔ پس ثا بت یہ ہوا کہ مذہب، ماورائی ہستی اور صداقت کی اصل اساس ہمارا غیر شعوری عقیدہ اور وجدان ہے ۔ جب ہم وجدان میں قدم بڑھادیتے ہیں تو فطرت ہماری رہنمائی کرتی ہے اور عقل اس کی پیروی کر تی ہے ۔ یہ بات مشاہدہ میں ہے کہ جن لوگوں پر وجدان کی دنیا روشن ہو گئی ان لوگوں کے اندر خدا کے عدم وجود کے بارے میں خواہ کیسے بھی بلند دلائل پیش کئے گئے ان کے عقیدے میں اور ان کی طرز فکر میں کو ئی تبدیلی پیدا نہیں ہوئی ۔ یہ حقیقت اس طرف راہنمائی کرتی ہے کہ وجدان ایک ایسا عالم ہے جس عالم میں ہر لمحہ ،ہر آن حقیقتیں عکس ریز ہوتی رہتی ہیں ۔ عالم وجدان میں سفر ک نے والا مسا فر وہ سب کچھ دیکھ لیتا ہے جو عقل کی پہنائیوں میں گم رہنے والا بندہ نہیں دیکھتا ۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 21 تا 21
یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
کشکول کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔