یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
نورونار
مکمل کتاب : کشکول
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=584
جب سے ہوش سنبھالا ہے میں دیکھ رہا ہوں کہ ہم صرف دعاؤں کے ذریعے اپنے مسائل حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہم عمومی اور خصوصی دعائیں بھی مانگتے ہیں ۔ آدھی صدی یا دوتہائی سے زیادہ کا زمانہ گزرچکا ہے میں نے من حیث القوم کافروں کے اوپر فتح و کامرانی کی کوئی دعا قبول ہو تے نہیں دیکھی۔ آخر ایسا کیوں ہے؟ دعائیں اس لئے قبول نہیں ہوتیں کہ ان کے ساتھ عمل نہیں ہے اورتخلیق کا راز یہ ہے کہ عمل بجائے خود ایک تخلیق ہے۔ جب سے ہم نے عمل کو ترک کیا ہے اور صرف دعاؤں کا سہارا لینا شروع کیا ہے ہمارے اندر سے نور نکل گیا ہے اور نار نے ہمیں اپنا لقمہؑ تر سمجھ لیا ہے۔ اے واعظو ! اے منبرنشینو ! اے قوم کے دانشوارو ! برائے خدا سوتی قوم کو جگاؤ اور بتاؤ کے بےعمل قومیں مفلوج ،مغضوب اورغلام بن جاتی ہیں ۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 49 تا 49
یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
کشکول کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔