یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
نور
مکمل کتاب : کشکول
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=581
لوح محفوظ سے ایک نور آتا ہے جو پوری کائنات میں پھیلتا ہے۔ اس میں ہر قسم کی اطلاعات ہوتی ہیں جو کائنات کے ذرؔے ذرؔے کو ملتی ہیں ۔ ان اطلاعات میں چکھنا ، سونگھنا، سننا ،دیکھنا ، محسوس کرنا، خیال کر نا، وہم و گمان وغیرہ اور زندگی کا ہر شعبہ ،ہر حرکت ، ہر کیفیت کامل طرزوں کے ساتھ موجود ہوتی ہے۔ ان کو صیحح حالت میں وصول کرنے کا طریقہ صرف ایک ہے ۔ انسان ہر معاملہ میں، ہر حالت میں کامل استغنا رکھتا ہو۔ مسخ کرنے والی اس کی اپنی مصلحتیں ہوتی ہیں۔ جہاں مصلحت نہیں ہے وہاں استغنا ہے، غیر جانب داری ہے اور اللہ کا شعار ہے ۔ روحانیت کے راستے پر سفر کر نے والے سالکین کو یہ بات یاد رکھنی چاہئیے کہ روحانیت میں اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا مقصد ،کوئی دوسری غایت شریک کرنا کفر ہے ۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 46 تا 46
یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
کشکول کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔